پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

Sep 21, 2022 | 09:31:AM
تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا جھٹکا: اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

ذرائع کے مطابق متوقع لانگ مارچ کے دوران مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل ڈرون کے ذریعے پھینکنے کے لئے خصوصی انتظامات کرلئے گئے۔

صوبوں سے ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب کرلئے، پنجاب سے 20 ہزار، خیبرپختونخوا سے 4 ہزار نفری مانگی گئی ہے۔

داخلی راستوں پر کنٹینرز کیساتھ خندقیں بھی کھو دی جائیں گی، پنجاب اور خیبرپختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔