سندھ: ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

Sep 21, 2022 | 09:19:AM
سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ڈینگی کے حوالے سے صورت حال تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ اب تک سندھ میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 3 ہزار 20 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر قائد میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 2 ہزار 8 سو 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد ڈویژن میں رواں ماہ ڈینگی کے 132، میرپور خاص میں 20 اور لاڑکانہ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح سکھر ڈویژن میں 16 اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں ڈینگی کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سندھ میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 5 ہزار 5 سو 89 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی وائرس سے 11 اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں ڈینگی بے قابو ، مزید 2 افراد جاں بحق