پیٹرول مہنگا یا سستا ؟ حکومت نے راتوں رات بڑا اعلان کر دیا

Sep 21, 2022 | 08:34:AM
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق  پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

 وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔