خیبر پختونحوا؛58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کافیصلہ

Nov 21, 2023 | 22:54:PM
خیبر پختونحوا؛58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کافیصلہ
کیپشن: کے پی کے گورنمنٹ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)خیبر پختونحواحکومت نے 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کافیصلہ کیا ہے، مذکورہ فیصلہ پشاور میں کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا، اس حوالے سے حاصل دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کیلئے خط نادرا کو ارسال کیا، نادرا نے جعلی پی او آر کارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔
دستاویز کے مطابق پشاور میں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا، متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈسٹرکٹ لائیزن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے، دستاویز کے مطابق بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے تمام ڈپٹی کمشنرزکو پانچ دن کی آخری ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کیلئے بری خبر