شمالی وزیرستان میں دینی مدارس انٹر فٹسال ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگیا

May 21, 2023 | 12:44:PM

(24نیوز) شمالی وزیرستان میں انٹر مدرسہ فٹسال لیگ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگیا۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے موقع فراہم کرنے کے ساتھ  بھائی چارے، اخوت اور نظم و ضبط کو اجاگر کرنا ہے۔

ایونٹ میں ضلع بھر سے 30 ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا انعقاد ٹوچی سکاوٹس کی نگرانی میں کیا گیا۔

یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سربندکی اور تپی مدارس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

 پروقار ایونٹ کے مہمان خصوصی جی او سی میجر جنرل نعیم اختر تھے ۔ فائنل میچ دیکھنے کے لئے قبائلی عمائدین، مدارس کے طلبا، مہتمم اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافی، نقد انعامات بیش قیمت تحائف کے علاوہ فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ، رنر آپ تین لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے۔

پہلے دوسرے اور تیسرے پوزیشن پر آنے والے مدارس کے مھتمم کو عمرہ پیکیج دیا گیا ۔

مزیدخبریں