امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو مسلسل اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو مسلسل اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، او آئی سی مسلمانوں کی نمائندگی میں ناکام ہے۔
فلسطین یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عالمی سازش کے نتیجے میں ارض فلسطین پر قبضہ کیا گیا، اسرائیل سازش کا بڑا سرغنہ امریکا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینیوں کا ایک ہی اعلان ہے بیت المقدس کو آزاد کرکے دم لیں گے، اہل پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل کا سرپرست امریکا ہے، پچھلے 72 برس سے فلسطین میں آگ و خون کا کھیل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یو این او نے روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کی، یو این او نے ہمیشہ اپنے مفادات کا کھیل کھیلا، آج مسلم حکمران مذمتی بیانات سے آگے نہیں بڑھتے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا پر جسمانی تشدد روکنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ، اساتذہ کیلئے سخت سزائیں