شاہ محمود قریشی کاریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم سے رابطہ، پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

May 21, 2021 | 20:46:PM
شاہ محمود قریشی کاریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم سے رابطہ، پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیویارک میں ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے سینیٹر لنڈسے گراہم کے فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکا کے درمیان دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ بالخصوص زراعت و زرعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان سے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلا، سیز فائر سے متعلقہ اقدامات اور افعان مسئلے کے جامع سیاسی حل کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن کا قیام ، تمام افغان دھڑوں اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سینیٹر لنڈسے گراہم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہا ،وزیر خارجہ نے سینٹر لنڈسے گراہم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکرے کے ساتھ قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کرے۔۔ پاکستان