بلاول نے پی ٹی آئی دور حکومت کو ملکی تاریخ کا سب سے بدترین دور قرار دے دیا 

May 21, 2021 | 18:34:PM
بلاول نے پی ٹی آئی دور حکومت کو ملکی تاریخ کا سب سے بدترین دور قرار دے دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام آدمی کیلئے پی ٹی آئی دورِ حکومت کو ملکی تاریخ کا سب سے بدترین دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کے واحد حکمران ہیں جو مہنگائی کا خاتمہ کرنے کے بجائے مہنگائی کا نوٹس لیتے ہیں اور مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ 
جمعہ کو جاری اپنے بیان میں بلاو بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان الزامات، وعدوں اور یوٹرن لینے کے علاوہ اب تک کچھ نہیں کرسکے ہیں، معاشی ترقی کے دعوں میں مصروف وزیراعظم کو مہنگائی کے مارے عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے علاوہ عمران خان اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں جس سے عوام کو فائدہ ہوا ہو۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے عمران خان کی کرپٹ حکومت کے کرتوت چھپ نہیں سکتے، بڑے کاروباری سیکٹرز کو مراعات دینے سے عام آدمی کی معاشی حالت بہتر نہیں ہوسکتی، مہنگائی کا سامنا کرنے والے پاکستان کے عام آدمی کی حقیقی اجرت مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔
بلاول نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کورونا کی وبا پر اپنی نااہلی کا ملبہ ڈالنے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے، ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے اور عمران خان اپوزیشن پر الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔
 دریں اثنابلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم پاک چین دوستی کے 70 برسوں کی تکمیل کا جشن مناتے ہوئے دوستی کو آگے بڑھارہے ہیں۔بھٹو شہید، شہید بینظیر بھٹو اور صدر زرداری پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے کر گئے۔انہوںنے کہا کہ ہم اہالیان چین سے گہرے اور تسلسل سے رہنے والے روابط سے متعلق پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں بھٹو شہید، شہید بینظیر بھٹو اور صدر زرداری نے رکھی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان