روس: غیر ملکی تماشائیوں کو یورو کپ کیلئے بغیر ویزہ آنے کی اجازت دی جائیگی

May 21, 2021 | 13:52:PM
 یورو کپ کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کوبغیر ویزے سینٹ پیٹرس برگ آنے کی اجازت
کیپشن: یورو کپ کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کوبغیر ویزے سینٹ پیٹرس برگ آنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اگلے ماہ ہونے والے یورو کپ کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کوبغیر ویزے سینٹ پیٹرس برگ آنے کی اجازت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطاقب روس کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ صرف ان ملکوں کے تماشائیوں کو آنے کی اجازت ملے گی جن کے ساتھ پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔کمیٹی کے سی ای او کا کہناتھا کہ آنے والے تمام افراد کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور ان کا کووڈ ٹیسٹ بھی نیگٹو ہونا لازمی ہوگا۔

واضح رہے سینٹ پیٹرس برگ یورو کپ کے کوارٹر فائنل سمیت 7 میچز کی میزبانی کرے گا،جس میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ یورو کپ ایک سال کے تعطل کے بعد اگلے ماہ کھیلا جائے گا۔
 
 یہ بھی پڑھیں:    ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کو انگلینڈ کے ویزے کے حصول میں مشکلات