اسرائیل حماس جنگ بندی مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر ہے،شاہ محمود قریشی

May 21, 2021 | 12:02:PM
جنگ بندی ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے
کیپشن: جنگ بندی ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان نے اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت، ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہےکہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب میں جنگ بندی کو مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کےمطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 232 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    معیشت بحالی کی جانب گامزن ۔ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف