شاہ محمود اور سعودی ہم منصب کی ملاقات۔ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

May 21, 2021 | 11:18:AM
 شاہ محمود اور سعودی ہم منصب کی ملاقات۔ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اقوام متحدہ میں ملاقات کی جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر  ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اوآئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان مسئلہ فلسطین پر دونوں برادر ممالک کے یکساں نکتہ نظر کا اعادہ کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے گھروں پر زبردستی اور غیرقانونی قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسنین بہادر دریشک فیصل واوڈا پر برس پڑے