جہاں بھی ظلم ہو گا میں اس کے خلاف بولوں گا: شاہد آفریدی

Mar 21, 2023 | 17:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو گا میں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو گا میں اس کےخلاف ضرور آواز اٹھاؤں گا چاہیے وہ پاکستان میں ہو یا بھارت میں یا پھر دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو رہا ہو۔ حال ہی میں ہونے والی لیجنڈ لیگ کے دوران ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ظالم، ظالم ہی ہوتا ہے اور مظلوم، مظلوم ہی ہوتا ہے پھر اس کا تعلق جس ملک سے مرضی ہو۔ 

انٹرویو کے دوران جب بھارتی صحافی نے ان سے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی  کی پرمارمنس کے بارے میں سوال کیا تو  ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں کرکٹ کھیلنے آیا ہوں اور بھارت کے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا وقت گزر رہا ہے اور ایسے موقع پر میں کوئی بھی بیان دے کر تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتا، میں یہاں محبت بڑھانے آیا ہوں آپ بھی محبت بڑھائیں نفرت کو پروان مت چڑھائیں۔ 

مزید پڑھیں: پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز: افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری سابق بھارتی بلے باز سریش رائینا سے ملاقات ہوئی ہے اس نے مجھے بلا تحفے میں دیا اور میں نے اس کو اپنا بلا گفٹ کیا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ انسان ہونے کے ناتے دنیا میں کہیں بھی ظلم ہو ہم کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے بھارتی صحافی کو بھی مشورہ دیا کہ آپ بھی انسان ہیں اور انسانیت کے ناطے ظلم کے خلاف آواز اٹھایا کریں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ میں دنیا میں جدھر بھی ظلم دیکھتا ہوں اس کے خلاف بولتا ہوں پھر چاہیے وہ بھارت ہو ، کشمیر ہو یا پھر پاکستان ہی کیوں نہ ہو۔