افغانستان کے سابق وزیرخزانہ ٹیکسی چلانے پر مجبور

Mar 21, 2022 | 12:00:PM
افغان سابق وزیر خزانہ
کیپشن: افغانستان کے سابق وزیرخزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان کے سابق وزیرخزانہ واشنگٹن ڈی سی میں اوبر پر گاڑی چلانے پر مجبور ہوگئے۔
امریکی اخبارکے مطابق خالد پائندہ جو اشرف غنی کی حکومت میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہے ، واشنگٹن ڈی سی میں اوبر چلا رہے ہیں۔سابق وزیرخزانہ نے امریکی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اگلے دو دنوں میں 50 ٹرپس مکمل کرتے ہیں تو انہیں95 ڈالرز کا بونس ملے گا۔خالد پابندہ نے مزید کہا کہ میں اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل ہوگیا ہوں ،لیکن میرے پاس ابھی کوئی جگہ نہیں کیوںکہ میں یہاں کا نہیں ہوں اور اب تو میں وہاں (افغانستان)کا بھی نہیں رہا ۔


خالد پایندہ جنوری 2021 میں افغانستان کے وزیرخزانہ منتخب ہوئے ،طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے سے ایک ہفتہ قبل ( 10 اگست 2021 )پائندہ نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاکیونکہ اشرف غنی کے ساتھ ان کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔خالد پایندہ نے افغانستان کے وزیر خزانہ کے طور پر 6 بلین ڈالر کے بجٹ کی نگرانی کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:ویکسین کے بغیر عمرے کے اجازت۔۔سعودی عرب کا بڑا اعلان