ویکسین کے بغیر عمرے کے اجازت۔۔سعودی عرب کا بڑا اعلان

Mar 20, 2022 | 19:04:PM
 عمرہ ۔زیارت۔سعودی عرب۔وزارت۔کورونا۔ویکسین
کیپشن: عمرہ کا ادائیگی کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے پیغام جاری کیا ۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی، جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے، جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ اس نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جو ل نہ کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں۔منحرف ارکان واپس آجاﺅ۔ورنہ تمہارے بچوں سے کوئی شادی بھی نہیں کرےگا۔وزیر اعظم