ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Jun 21, 2022 | 10:23:AM
فائل فوٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  ڈالر پھر تگڑا  سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ایک ہی دن میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا .
 تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر 211.48 روپے کی بلند سطح پربند ہواایک دن میں روپےکی قدر میں0.81 فیصد کمی ہوئی ،نئی حکومت آنے کے بعد ڈالر اب تک 29 روپے 47 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ 12 اپریل 22 میں انٹربینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا .بڑھتا تجارتی خسارہ اور بڑھتا درآمدی بل روپے پر پریشر بنا رہا ہے.اسٹیٹ بینک کے زخائر نومبر 2019 کی کم سطح 9 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے ہیں۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس دام ایک ہزار 840 ڈالر پر مستحکم رہے۔انٹر نیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے دام ہر روز ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ رہے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 250 روپے جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ ایک ہزار 243 بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 243 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کے بھاؤ 1560 جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1337 روپے پر برقرار رہی ہے۔