افغان قیادت کا دورہ واشنگٹن دو طرفہ معاملہ ہے۔ پاکستان 

Jun 21, 2021 | 22:23:PM
افغان قیادت کا دورہ واشنگٹن دو طرفہ معاملہ ہے۔ پاکستان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ افغان قیادت کا دورہ واشنگٹن دو طرفہ معاملہ ہے،افغانستان میں امن مشترکہ مقصد ہے۔
پیر کو افغانستان کے صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے دورہ واشنگٹن کے حوالے سے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے اس توقع کا اعادہ کیا کہ امریکا افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے رابطے اور کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امن اب بھی مشترکہ مقصد ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔منال خان نے منگنی کی ویڈیو شیئر کردی، مداحوں کا زبردست ریسپانس