آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ۔۔ فائنل میں تیسرے روز نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو وکٹوں پر 101رنز بنا لیے

Jun 21, 2021 | 00:14:AM
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ۔۔ فائنل میں تیسرے روز نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو وکٹوں پر 101رنز بنا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں تیسرے روزکے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 101رنز بنا لیے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 217بنا سکی۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی۔ بھارت کی طرف سے اوپنر آنے والے روہت شرما 88گیندوں پر 34رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ان کے ساتھ آنے والے شبمن گل 64گیندوں پر 28سکور بنا کر ویگنر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔چتیشور پجارا آٹھ سکور بنا کر بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔تیسرے روز ویرات کوہلی 44رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اجنکے ریحانے 49سکور بنا کر ویگنر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔رشب پنت بھی اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف چار رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔رویندرا جدیجہ 15رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ایشون 22سکور بنا کر ٹم سودی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ایشانت شرما چار اور جسپریت بمہرا صفر رنز پر آوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمیسن نے پانچ ،ٹرینٹ بولٹ اور ویگنر نے دو ،دو جبکہ ٹم سودی نے ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹام لیتھم 30سکور بنا کر ایشون کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ڈیون کونوے 54سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔اس سے قبل فائنل میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا ، مسلسل بارش کے باعث گزشتہ روز ٹیمیں میدان میں ہی نہیں اتر پائیں تھیں۔آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پہلے روز بارش کی وجہ سے فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طو پر ٹیسٹ میچز میں ہوتا ہے۔ عام طور پر فالو آن آئی سی سی کے قواعد 14.1.1 کے تحت دیا جاتا ہے ، اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200 رنز کی سبقت ملنے کے بعد مخالف ٹیم کو پھر سے بلے بازی کیلئے بلا سکتی ہے۔
یا د رہے کہ فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے ، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں انعامی رقم دونوں ٹیموں میں تقسیم کر دی جائے گی۔آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن کے پوائنٹس ٹیبل پر موجود تیسری ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ ڈالرز ، چوتھے نمبر کی ٹیم کو ساڑھے تین لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے جسے دو لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار