عمران خان اور بشریٰ بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس خارج کرنیکی درخواست دائر کردی

Jul 21, 2023 | 22:32:PM
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس خارج کرنیکی درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کی شکایت خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شکایت خارج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر کی گئی ہے،درخواست وکیل شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات سیکشن 496 کے تحت نہیں آتے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح بالکل شرعی ہے۔

وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے درج درخواست میں کہا گیا ہے کہ شکایت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بدنام کرنےکی کوشش ہے، الزامات درست بھی ہیں تب بھی سیکشن 496 کے تحت جرم میں نہیں آتا، ایسی صورتحال میں غیر شرعی نکاح کیس کا ٹرائل قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنادی

سول جج قدرت اللہ نے 24 جولائی کو شکایت خارج کرنےکی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔