10بجے کی ہیڈلائنز

Jul 21, 2023 | 11:02:AM
10بجے کی ہیڈلائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سماعت، اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس کی اجازت مستقبل میں دوبارہ نہیں دی جا سکتی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے پوچھاکس طریقہ کار کے تحت لوگوں کو فوجی تحویل میں لیا گیا ؟اٹارنی جنرل نے جواب دیاکہ 2015 میں آرمی ایکٹ میں ترامیم کی گئیں تھیں جن میں سویلینز کے ٹرائل کی شقیں شامل کی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی پرعمرقیدکی تلوارلٹکنےلگی،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکہتےہیں سائفرکےسیاسی استعمال پر14 سال تک کی سزا، ذاتی مقاصدکیلئےسفارتی دستاویزگم کرنےپرعمرقید ہوسکتی ہے،

وزیر قانون نے مزید کہا کہ سائفرپبلک یاکسی کےساتھ شیئرنہیں کیاجاسکتا،قومی سلامتی کواس طرح نقصان پہنچاناسنگین جرم ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کو پس پشت ڈالا،منصوبہ بندی کےتحت جلسے میں سائفر لہرایا،یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔
آئندہ الیکشن پرانی حلقہ بندیو ں اور نئی انتخابی اصلاحات کےتحت کرائے جائیں گے،12 اگست کو اسمبلی ٹوٹی تو 11 اکتوبرتک الیکشن ہوں گے، سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال کااعلان ،کہتےہیں ڈی آر او اور آر او کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا ہے، انتظامی اور جوڈیشل افسران لےسکتےہیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمیدنےکہا نئی مردم شماری کی صورت میں حلقہ بندیوں کیلئےچارماہ لگیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں، واشنگٹن میں پریس بریفنگ  میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کی حمایت کرتے ہیں،قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہایہ بہت گھناؤنا عمل ہے،ہم قرآن پاک اور دیگر مذہبی مقدس کتابوں کو اہمیت دیتے ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات اور افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا،امریکی مفادات کے تحفظ کا حق برقرار رکھیں گے۔
سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی،وزیراعظم شہبازشریف کی واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت،کہتے ہیں اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے،اوآئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور اس شیطانیت کو رکوانے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے،تورات، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔
دریائے راوی اور چناب کے لیے فلڈ الرٹ جاری ،بھارت نے دریائے راوی کے معاون دریا اوج میں ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک پانی چھوڑدیا،دریائے چناب کے معاون دریا توی میں بھی ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیاگیا،دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر اُونچے درجے کا سیلاب،بورے والا میں8 سالہ بچہ دریائے ستلج میں بہہ گیا،حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیرِ آب،عارف والا میں بند موضع نکرہ حیدر کا حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا۔
مون سون سپیل جاری،، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، جہلم اور گردونواح میں بادل برسنے کے بعد گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا،لاہور میں بھی بادلوں کی آنکھ مچولی،خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا امکان،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا راولپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ۔ کٹاریاں برج کے قریب نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کا معائنہ کیا۔
یونان کشتی حادثہ میں وفات پانے والے15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل،تین لاہور پہنچا دی گئیں،میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز کے ذریعہ لاہور پہنچائی گئیں،اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں۔
کالج وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ،طالبات نے اساتذہ کے ساتھ جناح ہاؤس کے مختلف حصے دیکھے اور شدید الفاظ میں  9 مئی واقعات کی مذمت کی،وفد کی جانب سے جناح ہاؤس کی تباہی پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار۔
محرم الحرام میں ملک بھرمیں فوج کی تعیناتی کافیصلہ ،وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ،صوبوں کی درخواست پرفوج لگائی جارہی ہے،پنجاب اورسندھ میں 9اور 10 محرم کو ڈبل سواری پرپابندی،وفاقی حکومت نے9اور10 محرم کوعام تعطیل کا اعلان کردیا۔
نواب محمد جہانگیر خان جی کے انتقال پرپوری قوم افسردہ ،نواب آف جوناگڑھ20 جولائی2023 کو کراچی میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج جونا گڑھ ہاؤس کراچی میں ادا کی جائے گی،نواب آف جونا گڑھ نے ستمبر 1947 میں ریاست کا پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔
لاہورمیں شوقیہ طور پر شیر پالنےکےرحجان میں اضافہ ہونےلگا،سگیاں کے رہائشی نےبھی شیر پال رکھے ہیں، شیروں کو دوبار نہلایا جاتا ہے، دودھ اور گوشت سے ان کی تواضع کی جاتی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: