اکشے کمار کی ویب سیریز میں انٹری۔۔سکرپٹ فائنل۔۔ڈائریکٹر کی تلاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ایکشن سے بھرپور’دی اینڈ‘ سے ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار ایمیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ’دی اینڈ ‘کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔اس سیریز کا پری پروڈکشن کا کام بھی مارچ یا اپریل میں شروع ہوگا۔فی الحال سکرپٹ فائنل کی جا رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی ٹیم نے سکرپٹ پر کافی وقت لگایا ہے، کیونکہ یہ ایک کامپلیکس سیٹ پر مبنی ہے جس میں مستقبل کے بارے میں بھی دکھایا جائے گا۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ر سیریز میں اکشے کمار انسانوں کو بچانے کے لئے وقت کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق سیریز کے میکرز تین ڈائریکٹروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ان میں سے کوئی نہ کوئی اس ویب سیریز کو ڈائریکٹ کرے گا۔ان ہدایت کار وں میں ابھیشیک شرما، سپرن ورما اور انوراگ سنگھ کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈرون حملے میں7 بچوں سمیت10افراد کی ہلاکت۔۔انتہائی بھیانک غلطی کی ویڈیو جاری