سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کارروائی کا حکم ، سماعت ملتوی

Feb 21, 2024 | 10:51:AM
سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کارروائی کا حکم ، سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمالی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت مزید غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور اور انکے بیٹے محسن پنہور سمیت دیگر  لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق ندھ ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،ایس ایس پی ایسٹ و دیگر تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ سے استفسار کیا کہ شہریوں کو کون لے گیا ہے؟ جس پر ایس ایس پی نے جواب دیاشہریوں کو کون لے گیا ہے مجھے نہیں پتہ وہ کون لوگ تھے۔

 درخوستگزار کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس موبائل اور ان کے نمبر صاف نظر آرہے ہیں، جس پر پولیس نے کہا کہ سلطان اور زردار خان پولیس کو مطلوب تھے وہ  بازیاب ہو کر گھر واپس آگئے۔

 درخواست گزاروکیل  نے  موقف اختیار کرتے ہوئے  عدالت کو بتایا کہ نثار احمد پہنور این اے 242 سے آزاد امیدوار ہیں جبکہ محسن پہنور پی ایس 85 سے آزاد امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان  میں نئی حکومت کی تشکیل  امریکا نے دوٹوک  بیان جاری کردیا

درخواست گزار نے بتایا کہ   9 جنوری کی رات ڈھائی بجے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہمارے گھر میں داخل ہوئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار میرے والد نثار پنہور اور بھائی محسن پہنور کو اپنے ساتھ لے گیے،جس پرایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ابھی تفتیش جاری ہے جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

عدالت  نے نثار پہنور,محسن پہنور و دیگر لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے،درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔