وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،شرکا نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دیدیا 

Feb 21, 2022 | 23:50:PM
پیکا آرڈننس۔وزیر اعظم۔مسترد۔تنقید
کیپشن: وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم جلاس منعقد ہوا، شرکا نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک کرائم پر صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دورہ روس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے سے پاکستان سمیت خطے پر اثر پڑے گا، روس اور پاکستان کے درمیان معاہدوں سے معاشی بہتری آئے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاءنے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا اور کہا کہ الیکٹرانک کرائم سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی معاشرے کی عکاسی مغربی ممالک میں ملتی ہے، جان بوجھ کر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔