وزیراعظم سے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات 

Feb 21, 2022 | 23:00:PM
 یونیسف۔ملاقات۔عمران۔پاکستان۔انسانی ہمدردی
کیپشن: وزیراعظم عمران خان سے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کی نئی تعینات ہونے والی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین ایم رسل نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور پاکستان میں یونیسیف کے پروگرام اور افغانستان میں انسانی ہمدردی سے متعلق اقدامات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
 وزیراعظم نے حکومت اور یونیسیف کے درمیان تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے حکومت کے کلیدی اقدامات اور کورونا وبا سے نمٹنے کےلئے پاکستان کے جامع اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے انہیں ملک میں بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے حکومت کے ترجیحی اقدامات سے آگاہ کیا، جن میں سکول نہ جانے والے بچوں کے داخلوں میں اضافہ، حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں میں وسعت ، بچوں میں غذائی قلت کو دور کرنے اور سرکاری تعلیمی نظام کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وزیراعظم نے افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران کے خاتمے کےلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ فریقین کی امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لئے پاکستان کی جانب سے قائم کردہ ”انسانی ہمدردی کی راہداری“ کا حوالہ دیا۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں حکومت پاکستان کے تعاون کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے یونیسیف کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے افغانستان میں یونیسیف کے کام میں پاکستان کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 
یہ بھی پڑھیں۔این سی او سی کا اہم اجلاس، تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ