برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم۔” جینا “ نامی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

Feb 21, 2022 | 18:14:PM
 بورس جانسن۔کورونا۔پابندیاں ۔منصوبہ۔احتیاط۔ٹیسٹنگ
کیپشن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے کورونا کے ساتھ جینا نامی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں اگلے ہفتے سے کورونا میں مبتلا افراد کو قانونی طور پر آئسولیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کورونا کے ساتھ جینا منصوبہ شروع ہونے کے بعد ٹیسٹنگ کی شرح بھی کم ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ قانونی پابندیوں کا خاتمہ لوگوں کی آزادیوں کو محدود کیے بغیر اپنے تحفظ کی طرف لے جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں احتیاط کو بالکل چھوڑ دینا چاہئے، مگر اب وقت ہے سب کا اعتماد بحال کیا جائے۔
 ہزیر اعظم نے کہا کہ اب معاملات حکومت کے اختیار سے آگے بڑھائے جا سکتے ہیں۔ بندشیں عائد کرنے کے بجائے ذاتی ذمہ داری کے حق میں قدم اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ اومیکرون کی نئی اقسام انتہائی خطرناک۔ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی