کوروناماحول میں بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا،حفیظ شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت آئی تومالی خسارہ 20ارب ڈالرتھا،پچھلی حکومت کے دورمیں برآمدات صفرتھیں،کوروناکے ماحول میں بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا،20 ارب ڈالرکوبیرونی خسارہ اب سرپلس ہوچکاہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت نے احساس پروگرام کابجٹ100سے بڑھاکر200بلین روپے کیا،وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کوروکناہے،درآمدی اشیاپرٹیکسوں میں کمی کرنا،ہمارے لئے چیلنج ہے،اشیاکی قیمتیں نہ بڑھنے دینابھی حکومت کےلئے چیلنج ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بلوچستان میں امن کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،سینیٹ الیکشن میں پارٹیوں کامقابلہ ہے ذاتی رنگ نہیں دیناچاہیے۔