بی جے پی کی ’’پامیلا ‘‘پکڑی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔!

Feb 21, 2021 | 15:12:PM
بی جے پی کی ’’پامیلا ‘‘پکڑی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی برسر اقتدار جماعت بی جے پی کی یوتھ لیڈر پامیلا گوسوامی کو  کولکتہ میں اپنی کار میں مبینہ طور پر کوکین رکھنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا گوسوامی نے کہا ہے کہ انہیں سازش کے تحت جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ پامیلا گوسوامی جسے پولیس نے لاک اَپ میں ڈال دیا، بی جے پی لیڈر راکیش سنگھ کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا اور اس کیس کی سی آئی ڈی تحقیقات پر بھی زور دیا۔ پامیلا کی ماں مدھو چندا گوسوامی نے کہا کہ ان کی بیٹی کو سازش کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم لوگ متوسط خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم نے کبھی کوکین کا استعمال نہیں کیا۔ وہ راکیش سنگھ کے بارے میں بھی کچھ نہیں جانتی۔ یہ سارا کیس بوگس ہے۔

پامیلا گوسوامی کو 100 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا گیاہے۔ کوکین کی مقدار زیادہ ہے، اس لئے انہیں غیرضمانتی جرم کے زمرے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پامیلا سرگرم سیاست میں شامل ہونے سے پہلے ماڈل تھیں۔ انہوں نے ایرہوسٹس کی حیثیت سے بھی کام کیا اور وہ بنگالی ٹی وی کی اداکارہ بھی ہیں۔ ان کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی ریاستی ترجمان سامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ یہ سارا معاملہ ایک منصوبہ بندی کےتحت ہوا ہے۔مقامی پولیس ریاستی حکومت کے تحت ہے، یہاں پر ابھی ضابطہ اخلاق نافذ نہیں ہوا ہے۔