’’میں تلسی تیرے آنگن کی‘‘ اداکارہ نوتن کی  آج 30ویں برسی

Feb 21, 2021 | 10:56:AM
’’میں تلسی تیرے آنگن کی‘‘ اداکارہ نوتن کی  آج 30ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکارہ نوتن کی آج 30ویں برسی ہے ۔ وہ 21 فروری 1991 کو ممبئی میں انتقال کر گ گئی تھیں ، انہوں نے بھارتی فلم اندسٹری پر چار دہائیوں تک راج کیا۔آج کے دور میں جہاں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی حسیناؤں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع آسانی سے مل جاتا ہے، وہیں نوتن کو فلموں میں کام حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 4 جون 1936 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی نوتن کا اصلی نام نوتن سمرتھ  تھا ،انکو  کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ان کی ماں شوبھنا سمرتھ جانی مانی فلم اداکارہ تھیں۔نوتن نے اپنی فطری اداکاری، سادگی اور مکالموں کی ادائیگی سے فلم دیکھنے والوں کو جِس طرح متاثر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اداکارہ نوتن نے اپنے فنی سفر کے دوران 70 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’ملن‘اناڑی‘ سجاتا‘ میں تلسی تیرے آنگن کی‘ بندنی‘ تیرے گھر کے سامنے‘ چھلیا‘ کراما‘ میری جنگ‘ خاندان‘ نام‘ سوداگر، دل نےپھر یاد کیا‘ بسنت‘ بارش‘ وغیرہ شامل ہیں۔ انکے مداح آج بھی لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔