بھارت کے ممتاز عالم دین،مفسر و داعی مولانا محمد یوسف اصلاحی انتقال کرگئے

Dec 21, 2021 | 19:10:PM
 مولانا محمد یوسف اصلاحی
کیپشن: مولانا محمد یوسف اصلاحی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)بھارت کے ممتاز عالم دین،داعی و مفسر قرآن مولانا محمد یوسف اصلاحی طویل علالت کے بعد90سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔وہ پچھلے کافی عرصے سے بیمار تھے اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مولانا اصلاحی  9 جولائی 1932 کو پیدا ہوئے ۔انھوں نے ابتدائی تعلیم اور حفظ وتجوید کے بعد بریلی اسلامیہ انٹر کالج سے ہائی سکول پاس کیا، پھر اپنے والد شیخ الحدیث مولانا عبدالقدیم خان کی خواہش کے مطابق مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور میں داخل ہوئے ، جہاں دو سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدرس الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ آگئے جہاں مولانا اختر احسن اصلاحی کی زیر تربیت رہے اور امتیازی نمبروں سے سند فضیلت حاصل کی۔

مدرس الاصلاح سے فراغت کے ساتھ ہی جماعت اسلامی ہند کے رکن بن گئے، اس وقت ان کی عمر 25 برس کی رہی ہوگی اور اسی وقت سے دعوت وتبلیغ، تصنیف وتالیف اور تعلیم وتربیت کے میدان سے ہمیشہ کے لیے وابستہ ہوگئے۔ مولانا نے اپنی اسی علمی وابستگی کے باعث 1972 میں اردو زبان میں شہر رام پور، یو پی سے ماہنامہ ذکری کا اجرا کیا جو پچھلے ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے ماہنامہ ذکری جدید کے نام سے انہی کی ادارت میں نئی دہلی سے پابندی کے ساتھ شائع ہو تا رہا ہے۔ مولانا کی نگرانی میں کئی فلاحی اور تعلیمی ادارے بھی چل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان کا افغانستان کے اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ