آئی جی پنجاب نے گالی دینے والے کانسٹیبل کو معاف کر دیا

Aug 21, 2023 | 10:57:AM
IG Punjab, abused, constable, pardoned, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے گالی دینے والے کانسٹیبل  شاہد کو معاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گالی دینے والے نفسیاتی مریض کانسٹیبل شاہد سے حوالات میں جا کر ملاقات کی اور اسے گلے لگا کر معاف کر دیا ہے ، واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی جس میں ایک یو ٹیوبر ہیلمٹ نہ پہننے پر  پولیس یونیفارم میں ملبوس کانسٹیبل محمد شاہد کو روکتا ہے لیکن شاہد روکنے کی بجائے گالیں بکنا شروع کر دیتا ہے اورپولیس اورآئی جی پنجاب کو بھی آڑے ہاتھوں  لیتا ہے ۔ 

ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا جاتا ہے اور پھر  آئی جی پنجاب عثمان انور  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا کانسٹیبل شاہد نفسیاتی بیماری کا شکار ہے، وہ ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر تھا، کانسٹیبل کی دماغی حالت بہتر کرنے کیلئے علاج جاری ہے، نفسیاتی بیماریوں کے شکار اہلکار کو متعلقہ معالجین کے پاس لے جایا جائے گا، سائیکالوجیکل اسکریننگ کا مقصد کسی ملازم کو نوکری سے نکالنا ہرگز نہیں ہے۔