عید پر موسم کیسا رہے گا ؟ 

Apr 21, 2023 | 11:55:AM
عید پر موسم کیسا رہے گا ؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ عیدکے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

لاہور میں عید کے پہلے روز تیس فیصد بارش برسنے کا امکان ہے،عید کے دنوں  میں موسم خوشگوار رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی، وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 27، کاکول 24، بنوں 16،مظفرآباد (شہر 22، ایئرپورٹ 12)، گڑھی دوپٹہ 13، راولاکوٹ 10، پنجاب میں مری 22، راولپنڈی (چکلالہ 21، کچہری 18، شمس آباد 08)، اٹک 17اورسرگودھا سٹی میں 15ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40 ، حیدر آباد، پڈعیدن اور ٹنڈو جام میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی

 محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم ملک بھر میں 28 اپریل سے 5 مئی تک بارشیں برسائے گا،اس دوران کہیں تیز ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے.

طاقتور مغربی سسٹم کے تحت پنجاب ،سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں ہوں گی,اس سسٹم کے تحت ملک کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے.

کراچی اور سندھ میں 30 اپریل سے 5 مئی تک بارش ہوسکتی ہے،چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ہری پور ،صوابی، مردان میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہے اوربالاکوٹ، بو نیر،خیبر اور کرم میں بھی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلا ئیڈ نگ ہوسکتی ہے۔