کوئٹہ میں نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا،پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق

Apr 21, 2021 | 22:42:PM
کوئٹہ میں نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا،پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور11 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان اسمبلی چوک کے قریب نجی ہوٹل کی پارکنگ میں زود دار دھماکاہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،پولیس کے مطابق دھماکے میں4 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں دو سرکاری افسر بھی شامل ہیں،لاشوں اور زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔دھماکے کے بعد بی ایم سی اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی اور طلبی عملے کو فوری طلب کرلیاگیا۔
 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسزجائے دھماکے پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کرامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارودی موادگاڑی میں نصب تھا،دھماکے کے نتیجے میں متعددگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعددمیں آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کاکہناہے کہ دھماکا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا،دھماکے کے بعد آگ لگی ہوئی ہے،دہشتگردی کاواقعہ ہے تو مذمت کرتاہوں،ان کاکہناتھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں ،جوبھی ملوث ہوااس کے خلاف کارروائی ہو گی ، زیادہ وقت نہیں لگے گا،چیزیں سامنے آجائیں گی ۔