جہازوں سے پرندے ٹکرانے سے بچانے کیلئے ایئرپورٹس پر جدید خودکار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

Sep 20, 2023 | 18:29:PM
جہازوں سے پرندے ٹکرانے سے بچانے کیلئے ایئرپورٹس پر جدید خودکار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق 3 بڑے ایئرپورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور ایئرپورٹ پر جدید خود کار سسٹم لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی نے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم کا افتتاع کردیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور کراچی کے ایئرپورٹس پر سسٹم لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ایئرپورٹ کی طرف آتے ہیں، یہ پرندے جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔