خاتون ہراسگی کیس، سابق نادرا ملازم کی نوکری پر بحالی کی درخواست خارج 

Sep 20, 2023 | 13:39:PM
 خاتون ہراسگی کیس میں سابق نادرا ملازم کی نوکری پر بحالی کی درخواست خارج  کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خاتون ہراسگی کیس میں سابق نادرا ملازم کی نوکری پر بحالی کی درخواست خارج  کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نادرا کے پاس قانونی اختیارات ہیں اس معاملے پر رٹ نہیں کرسکتے۔ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی آپ کی درخواست خارج کرچکی ہے۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہمیں صرف الزام کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کیا گیا شواہد موجود نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کیا تھا انکوائری کس بنیاد پر ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی قیادت کا پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ 

وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ایک کسٹمر خاتون کو وٹس ایپ میسج کئے لیکن کوئی سکرین شاٹ پیش نہیں کیا گیا۔ آپ ہماری درخواست مسترد نہ کریں ہم واپس لے لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ میں نادرا کے جونیئر ایگزیکٹو افسر کو صارف خاتون کو وٹس ایپ میسج کرنے پر ملازمت سے برخاست کیا گیا۔