نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ: غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز

Sep 20, 2021 | 19:16:PM
نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ: غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز آگئی، ہر ٹیم میں دو سے تین غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکرکٹ کیساتھ سیریز کی منسوخی کے بعد پی سی بی نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے، قومی ستارے 23 ستمبر سے جلوہ گر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کو قومی کرکٹرز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کی بہتر تیاری کروانے کیلئے شامل کرنے کی تجویز ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت سے قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت ملے گی، ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا،بورڈ حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطوں کا آغاز کردیا، کھلاڑیوں کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پہلے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں دوسرے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ٹورنامنٹ کے تمام 33 میچز کی کوریج فراہم کرے گا، یہ تمام میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کئے جائیں گے، ایونٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی اجلاس: کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی