امریکی صدر سٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر سے مزید تیل جاری کرنے کا اعلان کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )امریکی صدر جو بائیڈن سٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر سے ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہناہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تومزید تیل جاری کرنا پڑے گا۔صدربائیڈن نے رواں سال سٹریٹیجک ذخائر سے 18 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔یوکرین بحران کے باعث پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے پیش نظرمنظوری دی گئی تھی۔
دوسری جانب تیل کی پیداوار سے متعلق تنازعے اور امریکی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے چچیرے بھائی شہزادہ سعود الشعلان نے جہاد اور شہادت کیلئے تیار رہنے کا اعلان کردیا۔
اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر امریکی صدر جوبائیدن نے سعودی عرب کو دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دھمکی کے رد عمل پر شہزادہ سعود الشعلان نے کہا کہ کسی نے چیلنج کیا تو ہم شہادت اور جہاد کیلئے تیار ہیں۔ مغرب کو پیغام دیتا ہوں کہ کسی نے بھی سعودی عرب اور بادشاہت کو چیلنج کیا تو ہم تیار ہیں۔سعودی شہزادے نے مزید کہا کہ میرا پیغام ہر اس شخص کیلئے ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کر سکتا ہے۔