سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے رکاوٹ دور کرلی گئی

Nov 20, 2020 | 22:23:PM
سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے رکاوٹ دور کرلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے کہا ہے کہ سعودی عرب دوہزار پاکستانیوں کو رہا کررہاہے جس پرپیش رفت ہوچکی ہے۔ کورونا وباکی وجہ سے رکاوٹ تھی تاہم پاکستانیوں کے ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،کورونا ویکسین کےلئے پاکستان کو وائس چیئر بنایا گیا ہے، 194 ممالک میں منصفانہ طریقے سے ویکسین تقسیم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرارالحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دوہزارپاکستانی قیدیوں کوچھوڑرہاہے، خاندانوں کو ملانا ہمارا مقصد تھا جس کےلئے سعودی حکومت سے بات چیت ہوئی، قیدیوں کی رہائی میں کوروناوائرس کی وجہ سے رکاوٹ تھی، تمام پاکستانیوں کے ٹیسٹ کرنے کے انتظامات ہوچکے ہیں۔ابرارالحق نے کہاکہ کورونا ویکسین کےلئے ایک سو چورانوے ممالک میں سے ایک چیئرمین اورایک وائس چیئرمین بنایاگیاہے،پاکستان کو وائس چیئر بنایا گیاہے، ایک سو چورانوے ممالک میں منصفانہ طریقے سے ویکسین تقسیم کی جائے گی،چیئرمین ہلال احمرکاکہنا تھاکہ پاکستان میں دوکروڑ افراد کو کورونا ویکسین بہت محتاط طریقے سے فراہم کی جائے گی۔