پوپ فرانسس کے انسٹاگرام اکائونٹ سے برازیلی ماڈل کی تصویر ’لائیک‘ کئے جانے پر تحقیقات

Nov 20, 2020 | 20:56:PM
پوپ فرانسس کے انسٹاگرام اکائونٹ سے برازیلی ماڈل کی تصویر ’لائیک‘ کئے جانے پر تحقیقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انسٹاگرام اکاوئنٹ سے برازیلی ماڈل کی تصویر کو لائیک کیے جانے پر تنازع ہونے کے بعد ویٹی کن سٹی نے معاملے کی تفتیش کا اعلان کردیا۔
ماڈل کی تصویر کو پوپ فرانسس کے اکائونٹ سے لائیک کیے جانے پر دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں میں غم و غصے کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔کئی لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ پوپ فرانسس کے آفیشل اکاو¿نٹ کو چلانے والے افراد کو نوکری سے فارغ کردیا جائے۔برطانوی اخبار دی گارجین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پوپ فرانسس کے نام سے بنے ہوئے انسٹاگرام اکائونٹ نے برازیلی ماڈل نتالیا گریبوتو کی اسکولی یونیفارم کی تصویر کو لائیک کیا تھا۔
انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی تصویر کو پوپ فرانسس کے اکائونٹ سے لائیک کیا گیا تو ان کا نام لائیک کرنے والوں میں نمایاں ہوا، جس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ماڈل کی تصویر پر 13 نومبر تک پوپ فرانسس کے اکائونٹ کا نام لائیک کرنے والے افراد میں دکھائی دیتا رہا۔تصویر کو لائیک کرنے پر خبریں سامنے آنے کے بعد پاپائیت کے مرکز ویٹی کن سٹی نے مذکورہ معاملے پر تفتیش کرنے کا اعلان کردیا۔
۔ اپنی تصویر کو پسند کیے جانے کے بعد برازیلی ماڈل نتالیا گریبوتو نے مزاحیہ انداز میں بیان دیا کہ اب انہیں یقین ہوگیا کہ وہ کم از کم جنت میں ضرور جائیں گی۔خیال رہے کہ پوپ فرانسس کے انسٹاگرام اکائونٹ کو ملازمین کی ایک ٹیم چلاتی ہے اور مذکورہ پیج کے 74 لاکھ فالوورز ہیں۔اسی طرح پوپ فرانسس کے ٹوئٹر اکائونٹ کو بھی ملازمین چلاتے ہیں، جس کے ایک کروڑ 80 لاکھ فالوورز ہیں۔