سینیٹ الیکشن:مراد سعید،اعظم سواتی کے کاغذات مسترد، 16 امیدواروں کے کاغذات منظور

Mar 20, 2024 | 11:44:AM
سینیٹ الیکشن:مراد سعید،اعظم سواتی کے کاغذات مسترد، 16 امیدواروں کے کاغذات منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)خیبرپختونخوامیں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پراعظم سواتی کے کاغذات مسترد،،کے پی سے جنرل نشستوں کیلئے 25 میں سے 16 امیدواروں کے کاغذات منظور،امیر مقام کے بیٹے نیاز احمدکے کاغذات بھی منظور،مراد سعید ، محمود خان اورخرم ذیشان کے کاغذات مسترد کردئیے گئے۔سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعدحتمی فہرست آویزاں کردی گئی۔

صوبائی الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق تحریک انصاف کے مراد سعید اور اعظم سواتی سمیت 10 امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیے گئے ہیں۔

ضرورپڑھیں:’خدا کیلئے ایسی باتوں کو چھوڑ دیں‘باجوہ کو پارلیمنٹ بلانے کی بات پر ن لیگ میں مخالفت
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں کے لیےانتخابات 2 اپریل کو منعقد ہو رہے ہیں۔ ایوان بالا کے لیے صوبے سے 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 42 سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، جس میں جانچ پڑتال کے دوران 30 درست قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے جنرل نشست جبکہ اعظم سواتی نے ٹیکنوکریٹ کی مختص نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے، جو مسترد کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار الیکشن ٹریبونل میں کاغذات مسترد ہونے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔