آئی ایم ایف نے ایٹمی پروگرام سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی، اسحاق ڈار

Mar 20, 2023 | 19:18:PM
آئی ایم ایف نے ایٹمی پروگرام سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی جانب سے آئی ایم ایف کے حوالے سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بیان سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے میرا بیان مخصوص سوال کے جواب میں تھا، میں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا خودمختار حق حاصل ہے۔ 

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے، ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں، میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف یا کسی دوسرے ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کوئی شرط عائد نہیں کی، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے،ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔