بنی گالہ کے باہر اساتذہ کا احتجاج، اہم رہنماؤں کی گاڑیاں روک لیں

Jun 20, 2022 | 19:55:PM
بنی گالہ، احتجاج، مظاہرین،اساتذہ، اسدعمر۔
کیپشن: بنی گالہ کے باہر مظاہرین کا احتجاج جاری ہے۔ فوٹو، سکرین گرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے باہر خیبرپختونخواہ کے ایڈہاک اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین مطالبات کی منظوری کے لیے بنی گالہ کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ آج مظاہرین نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری، اعجاز چودھری اور اسدعمر کی گاڑیاں دوران احتجاج روک لیں۔

اساتذہ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد شیریں مزاری کی گاڑی بنی گالہ سے واپس روانہ ہوگئی۔

اسد عمر نے مظاہرین کو ان کے جائز مطالبات میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی تاہم مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان  کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے باہر مہنگائی کے ستائے ٹرک ڈرائیورز کا انوکھا احتجاج

اساتذہ نے نوکریاں مستقل کرنے کے ساتھ تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔