ضمنی انتخابات تک تمام اسلحہ لائسنس معطل

Jun 20, 2022 | 17:28:PM
اسلحہ لائسنس معطل
کیپشن: اسلحہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے لاہور میں انتخابات تک تمام اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلحہ ساتھ لے کر چلنے والے تمام اجازت نامے بھی 17 جولائی تک معطل رکھے جائیں گئے ،جبکہ لاہور پولیس نے اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ بھی کرلیا۔ڈی آئی جی سہیل چودھری نے کہا کہ کسی کو بھی اسلحہ ساتھ لے کر گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی ،انتخابات میں تمام امیدواروں کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں ہوں گی ۔ڈی آئی جی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا