گاڑی و موٹرسائیکل رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

Jul 20, 2022 | 15:23:PM
گاڑی ،موٹرسائیکل،اچھی خبر،پرکشش نمبر،ڈائریکٹرریجن،قمر الحسن
کیپشن: ترامیم کر کے ای اکشن کا دوبارہ آغاز رواں ہفتے کے اختتام پر ہوگا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے پرکشش نمبر خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی۔ اب شہری گاڑیوں کی سریز کے 947 نمبروں میں سے من پسند نمبر مختص شدہ رقم ادا کر کے خریدسکیں گی۔

ڈائریکٹر ریجن قمرالحسن کا کہنا ہے کہ ای اکشن میں نہ آنے والے کسی بھی نمبر کو دس ہزار روپے ادا کر کے اپنے نام کیا جاسکے گا۔ گاڑیوں کی سریز کے باون پر کشش نمبروں کے لئے ای اکشن میں حصہ لینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی وزارت اعلی کا محاذ: پرویز الہٰی نے بڑا بیان دے دیا

انہوں نے کہا کہ ای اکشن میں سریز کے پرکشش نمبر جو نیلام نہ ہوسکیں گے ان کی 3 بار نیلامی کروائی جائے گی، پرکشش نمبر کو 3 بار بھی نیلام نہ ہونے کی صورت میں نمبر کو سسٹم میں بلاک کر دیا جائے گا۔

 قمر الحسن نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فیس کی ادائیگی کے لئے دفاتر کے چکر کی بجائے آن لائن جمع کروایا جاسکے، ای اکشن کے بند ہونے کا وقت رات 12 کی بجائے 9 بجے کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی سریز کی ای اکشن کا وقت 8 دن سے کم کر کے 5 دن کر دیا گی اہے۔

 خیال رہے ترامیم کر کے ای اکشن کا دوبارہ آغاز رواں ہفتے کے اختتام پر ہوگا۔