بزرگ افراد کیلئے خو شخبری ۔۔صدر عا رف علوی نے سینئر سٹیزن بل پر دستخط کر دیئے

Jul 20, 2021 | 22:10:PM
بزرگ افراد کیلئے خو شخبری ۔۔صدر عا رف علوی نے سینئر سٹیزن بل پر دستخط کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل، 2021 ۶ اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر دستخط کر دیے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اس بل کے تحت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات لیے جائیں گے۔ قانون کے تحت سینئیر سٹیزن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔بزرگ افراد کیلئے اولڈ ایج ہوم "دارالشفقت" کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:را کھی ساونت کا شلپا شیٹی اور ان کے شو ہر سے متعلق اہم انکشاف

اس بل کے تحت ساٹھ سال سے زائد عُمر کے افراد سینئیر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے۔ بزرگ شہریوں کو میوزم، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہوں گی ۔علاج معالجے کی سہولیات، دواؤں پر رعایت، علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیت مہیا کی جائے گی ۔بزرگ افراد کو فضائی اور ریلوے کے سفر پر بیس فیصد رعایت دی جائے گی ۔مستحق اور اہل بزرگ افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی ۔صدر مملکت نے نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر بھی دستخط کئے ۔نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی ترمیم کے تحت محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو تیس دن کے اندر اپیل کی جا سکے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ۔۔حریم شا ہ کا ایک اور چونکا دینے والا اعلا ن