نوڈلز  کیسے تیارہوتےہیں؟ویڈیو دیکھ کر شاید لوگ اسے کھانا چھوڑ دیں

Jan 20, 2023 | 12:59:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نوڈلز  کیسے تیارہوتےہیں؟ویڈیو دیکھ کر شاید لوگ اسے کھانا چھوڑ دیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اگر آپ  چائنیز کھانے یا نوڈلز کھانا پسند کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کیسے بنتےہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نوڈلز بنانے کا پورا طریقہ دیکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اکثرلوگوں کی دل آ زاری کا باعث بھی بن سکتی ہیں لیکن انسانی صحت کے لیے یہ کتنے نقصان دہ ہیں یہ بھی جاننا بہت ضروری ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک 2 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹی فیکٹری ہےجہاں کئی مزدور نوڈلز بنا رہے ہیں  نوڈلز بنانے کے لیے سب سے پہلے  آٹے کو مکسر میں ڈال کر اسے یکجان کرتےہے۔ اس کے بعد آٹے کو لپیٹ کر مشین کی مدد سے باریک ڈور میں کاٹ لیا جاتا ہے۔یہ پورا عمل مزدوربغیر دستانے پہنے  بغیر کرتے ہیں ۔نوڈلز کو ابالنے کے بعد فرش پر اس وقت تک پھینک دیا جاتا ہے جب تک وہ خشک نا ہو جائےاورانہیں پلاسٹک کے تھیلوں میں پیک نہ کیا جائے۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اس پر تبصرے شروع کر دیے اور اس طرح تیاری پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ آپ کوئی بھی ایسی چیز کھانے کے لیے استعمال نا کریں جوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نا بنائی جائے۔