روزگار کیلئے صنعت و زراعت کے شعبوں سے تعاون کو فروغ دیا جائے،صدر مملکت

Jan 20, 2021 | 23:41:PM
روزگار کیلئے صنعت و زراعت کے شعبوں سے تعاون کو فروغ دیا جائے،صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعت وزراعت کے شعبوں سے تعاون کو فروغ دے۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت کامسیٹس یونیورسٹی کی سینیٹ کا چوتھا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی، چودھری فواد حسین، سینیٹر رخسانہ زبیری، ایم این اے عندلیب عباس نے شرکت کی،سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی کیپٹن (ر) نسیم نواز اور سینیٹ کے دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
صدر مملکت نے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کورس تیار کرنے اور صنعتوں کے ساتھ روابط مستحکم کرنے کی ضرورت پر زوردیا، ریکٹر کامسیٹس نے معیاری تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹی میں گڈ گورننس یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،صدر مملکت نے چوتھے صنعتی انقلاب اور مصنوعی ذہانت جیسے نئے تکنیکی رجحانات سے فوائد حاصل کرنے کیلئے طلبا کی تربیت پر زوردیا۔
 اجلاس میں سینٹ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے ترقیوں سے متعلق سفارشات کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں خلاف قواعد پروموشن کرنے والوں کے خلاف ذمہ داری کا تعین کرنے پر اتفاق کیاگیا، اجلاس میں سرچ کمیٹی کی جانب سے ڈائریکٹر کیمپسز اور کنٹرولر امتحانات کی تقرری سے متعلق سفارشات کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں سینیٹ کے دوسرے اور تیسرے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ سینیٹ نے ملک بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سی یو آئی کیمپس قائم کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا،ریکٹر نے کہاکہ ایک سو روزہ پرفارمنس پلان کے تحت یونیورسٹی کے طے کردہ اہداف اطمینان بخش حد تک حاصل کئے، صدر مملکت کی ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کے اقدامات کی تعریف کی۔