لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ

Jan 20, 2021 | 18:25:PM
 لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی  عدالت نے شہر میں ہڑتال کے دوران بس جلانے کے کیس میں عزیر بلوچ اور امین بلیدی کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نےلیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے مقدمہ میں مفرور حبیب جان سمیت 7کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، مفرور ملزم شیراز کامریڈ، راشد بنگالی، جبار جھینگو، ستار پیڑا ،غفار نیازی اور جمشید شامل ہیں۔
عزیز بلوچ کے وکیل کا کہنا ہے کہ استغاثہ ملزموں کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا۔ مقدمہ میں 7سے زائد گواہوں پیش کئے گئے لیکن ملزموں کے خلاف کسی نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ ملزموں نے24 اپریل 2012 کو ہڑتال کے دوران بغدادی میں ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیراو کیا ۔پولیس ہنگامہ آرائی کے دوران U-1کی منی بس کو بھی نذر آتش کیا تھا ۔واضع رہے کہ عزیر بلوچ اب تک چھ کیس میں بری ہوچکا ہے۔