’پی ایس ایل ہنگامہ‘ قلندرز نے کہاں غلطی کی؟سینئر کرکٹرز نے نشاندہی کردی

Feb 20, 2023 | 00:43:AM
’پی ایس ایل ہنگامہ‘ قلندرز نے کہاں غلطی کی؟سینئر کرکٹرز نے نشاندہی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں مایہ ناز کرکٹر ز نے  لاہور قلندرز کی غلطیوں کی نشاندہی کر دی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 کے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے کر  اس سیزن کی پہلی فتح  حاصل کر لی ہے ، میچ پر تجزیہ کرتےہوئے 24نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں شریک سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک کا کہنا تھا کہ لاہور کی بیٹنگ کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ پوری ٹیم میں فخر زمان کے علاوہ کوئی بیٹر نہیں ہے، اگر جیتنا ہے تو لاہور کو اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی ہو گی، نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ جو بلے باز سپنر کو کھیلنا نہیں جانتا  یہ پھر وہ اگر یہ نہ پڑھ سکے کہ گیند باز کس طرح  گیند پھینکے گا تو وہ ایک اچھا کھلاڑی نہیں بن سکتا۔

سابق کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جیتنے کا کریڈٹ  کراچی کی بولنگ کو جاتا ہے، عماد نے بہت اچھا میچ کھیلا ہے، عماد کی اچھی بات یہ ہے کہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنیں اور ٹیم کا سکور اچھا ہو۔ اور یہی پوائنٹ ہے کہ جو ٹیم پہلے چھ اوور میں اچھا سکور کرلیتی ہے اس کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہوجاتے ہیں۔لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  لاہور کی ٹیم فحر پر بہت ڈپینڈ کررہی ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک ایسا پلیئر ہے جو اگر چل جائے تو میچ ایک طرف لے جاتا ہے لیکن اسے کھلنے مین ٹائم لگتا ہے۔اس کے علاوہ کراچی نے آج سمجھداری سے بولنگ کی ہے۔

 سابق فاسٹ بالرمحمد آصف کا کہنا تھا کہ لاہور کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، نہ بولنگ اور نہ ہی بیٹنگ، لاہور کی ٹیم میں وہ سنجیدگی نہیں تھی جو پہلے میچ میں نظر آئی۔ پریشر تو کراچی کی ٹیم کو لینا چاہیے تھا کہ وہ لگاتار تین میچز ہار چکی تھی لیکن آج لاہور نے کراچی کو باؤنس بیک کرنے کا پورا موقع دیا، کراچی کی بولنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر اور عماد نے اچھی بولنگ کی۔ اس کے علاوہ کراچی کی جانب سے فیلڈنگ بھی بے حد اچھی تھی،  یہ میچ جیتنے سے کراچی کی ٹیم میں خوداعتمادی بڑھ چکی ہوگی۔