ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئےایک ارب 69 کروڑ ڈالرز کی منظوری

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 69 کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دے دی،عالمی بینک نے سندھ کے پانچ منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

Dec 20, 2022 | 11:21:AM
ورلڈ بینک,پاکستان,عالمی بینک,سندھ فلڈ ایمرجنسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )ورلڈ بینک کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان،ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 69 کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دے دی،عالمی بینک نے سندھ کے پانچ منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ افسوس ناک ہے: بلاول بھٹو

عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی تعمیر نو منصوبے کے لیے 50 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ،سندھ میں سیلاب متاثرین مکانات کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے ،سندھ میں نظام آب پاشی منصوبوں کے لیے 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔


سندھ میں نظام صحت کے منصوبوں کے لیے 40 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ،سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امداد فراہم کی جائے گی،سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لیے امداد فراہم کی جائے گی،غریب اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے،صحت کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ فراہم کی جائے گی ۔