تعصبانہ رویہ۔۔ گریم سمتھ اور مارک باؤچر کے خلاف تحقیقات کا جلد آغاز

Dec 20, 2021 | 23:59:PM
 گریم سمتھ , مارک باؤچر، کرکٹ ،جنوبی افریقا،
کیپشن:  گریم سمتھ اور مارک باؤچر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا کے سوشل جسٹس اینڈ نیشن بلڈنگ  کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد  جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ  اپنے ڈائریکٹر کرکٹ گریم اسمتھ اور مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے طرز عمل کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرے گی۔تفتیش اگلے سال آزاد قانونی مشیروں کی مدد سے شروع ہوگی۔فی الحال اسمتھ اور باؤچر اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایس جے این کمیشن کی سربراہ ڈومیسا نتسیبیزا کی طرف سے پیش کردہ 235 صفحات پر مشتمل حتمی رپورٹ میں سی ایس اے انتظامیہ، سابق کپتان اور موجودہ ڈائریکٹر گریم اسمتھ، موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر اور سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز پر تعصبانہ رویے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔  رپورٹ میں جنوبی افریقہ میں نسل اور جنس کی بنیاد پر شکایات سے نمٹنے کے لئے ایک مستقل محتسب کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ پر ریپ میں معاونت کا مقدمہ۔۔ پی سی بی نے بڑا اعلا ن کر دیا