(24نیوز) قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ کی زبر دست بلے با زی، ٹرپل سنچری بنادی۔
تفصیلات کے مطابق محمد حریرہ سابق کپتان شعیب ملک کے بھتیجے ہیں۔ جنہوں نےسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار
فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے 19 سالہ محمد حریرہ پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ ان کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔مجموعی طور پر محمد حریرہ دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہیں، جب کہ جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریکا رڈ پہ ریکارڈ۔۔ہرمیچ میں رنز کے انبار۔۔یہ کیا ہے راز،مین آف دی میچ رضوان کا انٹرویو